سٹیٹ بینک بیروزگار خواتین کو کاروبار شروع کیلئے بغیر کسی اضافی معاوضے کے قر ضو ں کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے ، فضل مقیم

اقدام کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنا کر خاندان کا کفیل، بچوں کو اچھی تعلیم وتربیت کی فراہمی، باعزت شہری کے طور زندگی گزارنے کی فراہمی ممکن بننا ہے، ڈپٹی چیف منیجرسٹیٹ بینک ڈیرہ

جمعہ 22 ستمبر 2023 20:10

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سٹیٹ بینک ڈیر ہ اسماعیل خان کے ڈپٹی چیف منیجر فضل مقیم نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک بیروزگار خواتین کو بڑے پیما نے پر کاروبار شروع کرنے کیلئے بغیر کسی اضافی معاوضے کے قر ضو ں کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے تا کہ خواتین مستقبل میں معاشی طور مستحکم ہو کر اپنے والدین اور فیملیز کیلئے کفالت کا باعث بنیں اور اپنے بچو ں کو اچھی تعلیم فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ خود بھی ایک با عزت شہر ی کے زندگی گزار سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیو ٹ برا ئے خواتین ڈیر ہ اسماعیل خان میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ’خواتین کی بینکنگ صلاحیت اور مساوات پر بینکنگ ‘کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ادار ہ کی پرنسپل میڈم سار ہ خان، سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیر ہ کے اسسٹنٹ چیف منیجر محمد عامر اعجاز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زبیر ، رضوان اللہ شاہ ، جی پی آئی (وویمن) کے پلیسمنٹ آفیسر ظفر اعوان کے علاوہ ٹیچر اور طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی سمینار سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے تحا شا مہنگا ئی سے امیر و غر یب سب متاثر ہو ئے ہیں ایسے میں غریب عوام کا گزر بسر انتہائی مشکل ہے ہمارے مسائل زیا دہ اور وسائل آٹے میں نمک کے برا بر ہیں انہوں نے کہا کہ نوکریا ں ملنا ناممکن ہے جس کا واحد زریعہ کارو بار ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے بے روزگار خواتین کو کار آمد شہر ی بنانا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستا ن نے مختلف پالیسیوں میں مر دوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی برا بر ی کی بنیاد پر بینک اکائونٹ صارف بنا کر بڑے پیما نے کے کاروبار کو فرو غ دینے کیلئے قر ضو ں کی فراہمی جیسی پالیسیا ں شامل ہے جس میں خواتین بغیر کسی اضا فی معاوضے کے پانچ لاکھ تک کے قر ضے بہت کم ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکیں گی جبکہ پانچ لاکھ سے زیا دہ قر ض حاصل کر نے کیلئے بہت ہی کم معاوضہ دینا ہوگا تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زبیر ، رضوان اللہ شاہ نے بھی خطا ب کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹل موبائل ایپ کا ہے شہر یو ں چاہیے کہ اس سہولت سے فائد ہ حاصل کریں وہ تب ممکن ہے جب ان کو معلومات ہونگی شہر یو ں کو چاہیے کہ وہ خودکو فائلر کر نے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرایں جس سے وہ بہت سے ٹیکسز سے بچ جاینگے اس موقع پر ادارہ کی پرنسپل سار ہ خان نے سٹیٹ بینک کے مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ادارہ کے پی ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفار خان کا مقصد ہی طلبہ کو ہنر مند بنا کر ان کو خود کفیل بنا نے کے ساتھ ساتھ ان کو معا شر ے میں ایک اچھا شہر ی بنا نا ہے سٹیٹ بینک کی اس پالیسی سے بہت سی خواتین استفادہ حاصل کر کے مستقبل میں مستفید ہونگی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طر ح کے سمینار کروائیں جائیں تاکہ ڈیر ہ اسماعیل خان کی غر یب اور با صلا حیت خواتین مستفید ہو سکیں۔