آئی جی سندھ نے شہریوں اور ملازمین کی شکایات کے ازالے کیلئے نیا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین وشہریوں کو مطلع کیا جاتا ہی کہ وہ اپنی مشکلات و شکایات کے ازالے کیلئے آئی جی سندھ کے نئے نمبر 03141088831پر براہ راست واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ جاری شدہ موبائل نمبر03008753359کو پیغامات کے دباؤ کے باعث واٹس ایپ نے اپنی پالیسیوں کے پیش نظر بلاک کردیا ہے۔تاہم سندھ پولیس کی فلاح و بہبود اور مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے آئی جی سندھ کی رہنما ہدایت پر مذکورہ نئے موبائل/واٹس ایپ نمبر0314188831کو عام کیا جارہا ہے۔مسائل و مشکلات کا اذالہ اور بروقت ریسپانس سندھ پولیس کی ترجیحات ہیں۔

متعلقہ عنوان :