فیصل آباد،قتل مقدمات میں ملوث و مطلوب اے کیٹگری کی2 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2023 12:37

فیصل آباد،قتل مقدمات میں ملوث و مطلوب اے کیٹگری کی2 اشتہاری گرفتار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب اے کیٹگری کے 2 اشتہاری گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب اے کیٹگری کی2 اشتہاری نعیم ولد اشرف اور زین العابدین گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وسیم احمد نے بتایا کہ نعیم ولد اشرف ساکن 255 ر۔ب نواں پنڈ قتل کے مقدمہ 134/2006 میں 17 سال سے اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا۔اسی طرح زین العابدین قتل کے مقدمہ 458/13 میں ملوث تھا اور عرصہ دس سال سے مطلوب تھا۔ ملزم ملک سے باہر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :