پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز چین پہنچ گئے

ہفتہ 23 ستمبر 2023 13:53

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز چین پہنچ گئے
ہینگزو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز ایشین گیمز میں لطف اندوز ہونے کیلئے چین کے شہر ہینگزو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز فیضان عنائت کھوڑو،محمد سعید اختر اور محمد وحید خان جبکہ پی ایس او ٹو ڈی جی محمد وقار احمد، رضوان کھوڑو۔

(میڈیکل پرسنل) پی ایس بی اور محمد شاہد (فزیو) پی ایس بی شامل ہیں۔رضوان کھوڑو (میڈیکل پرسنل) اور محمد شاہد (فزیو) جو کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین ہی نہیں ہیں ان دونوں کو پی ایس بی نے کیوں نوازے کے لئے چین بھیجا کیااس وجہ سے پی ایس بی کے ملازمین کی حق تلفی نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹرز فیضان عنائت کھوڑو، محمد سعید اختر اور محمد وحید خان، پی ایس او ٹو ڈی جی محمد وقار احمد کا تین،چار ماہ کے دوران یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او ٹو ڈی جی محمد وقار احمد اس سے قبل بھی کئی ملکوں کا آفیشل دورے کرنے چکا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سربراہ ان ملازمین کو خصوصی طور ہر بار، بار غیرملکی دوروں پر نوازنے کیلئے کیوں بھیج رہے ہیں اس بات کی تحقیقات اعلی سطح ہونی چاہیے، ان ملازمین کے غیر ملکی دوروں سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے دوسرے ملازمین کا حق مارا جا رہا ہے اور ان ملازمین میں بے چینی پائی جارہی آخر یہ کیونکہ ان چار ملازمین ڈائریکٹرز فیضان عنائت کھوڑو،محمد سعید اختر اور محمد وحید خان جبکہ پی ایس او ٹو ڈی جی محمد وقار احمد کو ہی بار، بار غیر ملکی دوروں پر بھیجا جا رہا ہے اور دوسرے ملازمین کو کیوں موقع دیا جا رہا ہے۔

اس پر وزیراعظم پاکستان اور وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تحقیقات کروائیں۔