آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس ،احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے

ہفتہ 23 ستمبر 2023 14:50

آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس ،احتساب عدالت نے آئندہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) احتساب عدالت نے سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی مناسبت سے معاملات دیکھنے ہیں۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔