صدرمملکت نے ڈاکٹرامجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی

ہفتہ 23 ستمبر 2023 22:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) ڈاکٹر امجد ثاقب چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات ہونے والا کا تعلق فیصل آباد سے ہے،صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت کی،آن لائن کے مطابق ڈاکٹر امجد ساقب نے ابتدائی تعلیم کمالیہ اور جڑانوالہ سے حاصل کی۔

ان کے والد چوہدری سردار محمد مرحوم میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیف آفیسر رہے بعدازاں ترقی پا کر وہ چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل آباد بھی تعینات رہے اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد فیصل آباد میں سپیشل مجسٹریٹ انریری کے عہدہ پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد ساقب کے بڑے بھائی بھی ڈاکٹر تھے ان کے بڑے ماموں ڈاکٹر رشید احمد مرحوم نے ابنارمل افراد کیلئے فاؤنڈیشن ہاوس لاہور میں قائم کیا جہاں جنرل ضیائالحق نے انپی بیٹی کے ہمراہ متعدد مرتبہ دروہ کیا ڈاکٹر امجد ساقب کے دوسرے ماموں چودھری شبیر احمد بھی ضلع کونسل فیصل آباد کے چیف آفیسر رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر امجد ساقب بیورو کریٹ تھے ملازمت چھوڑ کر انھوں نے اخوت کے نام پر ادارہ قائم کیا جس نے پاکستان بھر میں بغیر سود کے لاکھوں خواتین اور مرد حضرات کو قرضے دینے کے علاوہ ملک بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے کالج اور یونیورسٹی قائم کی۔ڈاکٹر امجد ساقب کو ان کی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ایوارڈ دیے جبکہ حال ہی میں انھیں نوبل انعام کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہی