اسرائیل کی سعودی عرب کو قومی دن پر مبارک باد، نیک خواہشات کا اظہار

ہماری خواہش ہے،امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی فضا قائم رہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ

اتوار 24 ستمبر 2023 13:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) اسرائیل نے سعودی عرب کواس کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے اورسعودی مملکت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو پرخلوص مبارک باد اور نیک دعائیں پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :