سعودیہ کے بعد کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے، ایلی کوہن

سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے،گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2023 13:35

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔