جماعت اسلامی تحریک ‘ عوام کو ثمر ملے گا ‘ ناصرہ عبادت

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کم اور کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ ممبر سٹی کونسل

اتوار 24 ستمبر 2023 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) اسلامی کی ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف جاری تحریک کا ثمر عوام کو ملے گا سراج الحق کے جلسوں میں عوام کی شرکت سے مقتدر حلقے اندازہ لگا رہے ہیں کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کم اور کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،پاکستانی عوام نے اب سراج الحق کی قیادت میں اپنا حق چھیننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان شاء اللہ عوام اپنی حالت اب خودبدلیں گے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی میٹرو پولیٹن ممبر ناصرہ عبادت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہے۔پشاور کی سطح پر مخیر خضرات سامنے آئے زرا بازاروں کا ویزٹ کرے اپکو پتہ چل جائے گا کہ مخلوق خدا کس کرب سے گزر رہی ہے اس وقت لوگوں کو دو وقت کی روٹی اور تن چھپانے کے لیے کپڑوں کی ضرورت ھی. بجلی اور پٹرول چینی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہیناصرہ عبادت نیکہا کہ نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج کا حصہ بنیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر باہر نکلیں میٹرو پولیٹن ممبر جماعت اسلامی ناصرہ عبادت نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے عوام ایک آواز پہ نکلیں۔