بہاولپور میں بھی انجکشن سے بینائی ضائع ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

انجکشن سے مزید مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں، سی ای او ہیلتھ ملتان

پیر 25 ستمبر 2023 17:02

بہاولپور میں بھی انجکشن سے بینائی ضائع ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) پنجاب کے شہر بہاولپور اور ملتان میں بھی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیسز سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور میں بینائی سے متاثرہ شخص نے بتایا کہ 21 ستمبر کو نجی ہسپتال سے انجکشن لگوایاتھا جس کے بعد بینائی چلی گئی۔ بہاولپور کی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جارہا ہے، آنکھوں کے 2 نجی ہسپتال میں ان انجیکشنز کا استعمال ہوا ہے جس کے بعد شہر کے تمام ہسپتالوں کے اسٹاک کو چیک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل کے مطابق انجکشن سے مزید مریضوں کی بینائی متاثر ہونیکے کیسز سامنے آئے ہیں، ایک ہفتہ قبل نجی کلینک پر 7 مریضوں کو انجکشن لگایا گیا، مریضوں کی بینائی کچھ حد تک متاثر ہونیکاخدشہ ہے جس کے پیش نظر مریضوں کو دوبارہ چیک اپ کے لیے بلایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ نجی کلینکس سے بھی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کاڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، شہر میں انجکشن کی سپلائی فوری طور پر بند کرادی گئی ہے، انجکشن سے متاثرہ 3 مریض نشترہسپتال میں بھی زیرعلاج ہیں، متاثرہ مریضوں نے نجی آئی ہسپتال سے گزشتہ جمعرات اورجمعہ کو انجکشن لگوائے، بعض مریضوں کو انجکشن کی دوسری اور تیسری ڈوز دی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں جعلی انجکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 مریض سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے ہسپتالوں اور فارمیسیز کو متعلقہ انجکشن استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :