الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست (کل)جاری کرے گا

منگل 26 ستمبر 2023 17:54

الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست (کل)جاری کرے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل ( بدھ)27 ستمبر کو جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے مکمل کئے جانے کے احکامات کے مطابق اب حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلات منگل کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی گئیں۔