سٹی پولیس کی کارروائی، 2مبینہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد

منگل 26 ستمبر 2023 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا سمیت 2 مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 25باکس مختلف کاسمیٹکس کا سامان، 29 باکس چائنہ لاک پیڈ اور20 کارٹن ملائیشین دھاگے کے بنڈل برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شمشیر اور عزیز الرحمن شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو بغدادی کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کوبرآمدشدہ سامان سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :