پولیس کی کارروائیاں،2 غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوںسمیت 6مبینہ ملزمان گرفتارچرس اوراسلحہ برآمد

منگل 26 ستمبر 2023 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) شاہ لطیف ٹائون ، ابراہیم حیدری اور ایئرپورٹ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے2 غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوںسمیت 6مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے 1500گرام چرس اور ایک پستول بمعہ 3 رائونڈ زبرآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ملیرکے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد حسین ، محمد آصف ، سید طیب ،محمد نورسمیت افغانی باشندوںمیں شفیع اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :