لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا آپریشن ،سنیچر گینگ گرفتار

بدھ 27 ستمبر 2023 17:56

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا آپریشن ،سنیچر گینگ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ’’سنیچر گینگ‘‘ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ گارڈن ٹائون پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ مشترکہ آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 3عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، گولیاں، پستول اور نقدی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد صابر اور بابر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی حسن جاوید کا کہنا ہے ملزمان شہریوں سے موبائل، نقدی اور موٹرسائیکل چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے، سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔