شہبازگِل وغیرہ کے خلاف سرکاری افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی

بدھ 27 ستمبر 2023 19:00

شہبازگِل وغیرہ کے خلاف سرکاری افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت شہبازگِل وغیرہ کے خلاف سرکاری افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

شریکِ ملزم کے وکیل حافظ احتشام نے کہاکہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کو بری کردیاہے، شریک ملزم عماد یوسف کو بری کرنے کا تحریری حکمنامہ تاحال سپریم کورٹ نے جاری نہیں کیا۔استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سے شریک ملزم کو بری کرنے کا حکمنامہ موصول ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔