رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم’ ’انیمل‘ ‘ میں بوبی دیول ولن کا کردارنبھائیں گے

بدھ 27 ستمبر 2023 23:34

رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم’ ’انیمل‘ ‘ میں بوبی دیول ولن کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور اب فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں بوبی دیول ولن کے دہشت انگیز روپ میں نظر آتے ہیں۔ ’انیمل‘ کا ایک مختصر ٹیزر کچھ عرصہ قبل جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور غنڈوں سے لڑتے نظر آتے ہیں جبکہ فلم کا تفصیلی ٹیزر 28 ستمبر کو جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل فلم میں انیل کپور کا کردار متعارف کرایا گیا تھا جو رنبیر کپور کے والد بنے ہیں جبکہ اب فلم کے ولن کا روپ بھی سامنے آگیا ہے۔انسٹاگرام پر جاری پوسٹر میں بوبی دیول کا روپ دہشت سے بھرپور ہے اور ان کے چہرے پر خون کے دھبے ہیں اور وہ نہایت سنجیدہ نظر آتے ہیں۔فلم میکرز کی طرف سے ’انیمل‘ کی کاسٹ اور کہانی کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے اور مداح فلم کی ریلیز کے بے چینی سے منتظر ہیں۔میگا تھرلر ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :