پانامہ کیس کھلا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا، عرفان قادر

سابق چیف جسٹس ہم خیالوں کو بینچ میں شامل کر کے کیس سنتے تھے، سابق اٹارنی جنرل

بدھ 27 ستمبر 2023 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) سابق اٹارنی جنرل ماہرن قانون عرفان قادر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کھلا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ماہرقانون عرفان قادر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ہم خیالوں کو بینچ میں شامل کر کے کیس سنتے تھے، پانامہ کیس کھلے گا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا، میری اطلاعات کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے، سابق چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے انصاف کی توقع نہیں تھی۔

عرفان قادر نے کہا کہ نوازشریف نے واپس نہ آکر اچھا کیا تھا، سابق چیف جسٹس نے مرضی کے بینچ بنائے، نوازشریف اگر مجھے بلائیں گے تو قانونی رائے دوں گا، ہمارے پاس فیصل صالح حیات کیس کی مثال موجود ہے، فیصل صالح حیات جیل نہیں گئے تھے۔