کندھ کوٹ گھوڑا گھاٹ تھانہ حدود کچے کے علاقے میں گھر کے اندر لاکیٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دو بچوں ، 2خواتین سمیت 9 افراد جاںبحق،4زخمی

بدھ 27 ستمبر 2023 21:00

تنگوانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) کندھ کوٹ گھوڑا گھاٹ تھانہ حدود کچے کے علاقے میں گھر کے اندر لاکیٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دو بچوں ، 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق 4 زخمی ھوگئے اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پھنچ گئی علاقے کا محاصرہ کر لیا ایس ایس پی نے کہا زمین سے ملنے والے گولہ بچے گھر لے گئے جو پھٹ گیا خواتیں اور بچوں سمیت 9 افراد جانبق ہوگئے تفصیلات کے مطابق ۔

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے پولیس تھانہ گھوڑاگھٹ کی حدود گاں علی نواز سبزوئی میں گھر کے اندر راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے چار بچے دو خاتون سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4 خاتون زخمی ہوئے ہیں . جبکہ اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جانبحق ہونے والوں میں حنیفاں، نیاز احمد، ایاز احمد، زبیر، رخسانہ، قربان، شھزادو اور دیگر شامل ہیں جبکہ زخمی میں خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں اسی حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی میر روحل کھوسو نے بتایا کہ بچوں کو زمین میں سے گولا ملا تھا جو گھر لے کے آئے جہاں پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے 9 افراد جانبحق ہونے کے اطلاع ہیں ہم نے مزید تفتش شروع کر دی ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا ہے ایسے واقعہ کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاش زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ 9افراد کی ہلاکت پر ورثہ میں ماحول سوگوار ہو گیا ہے جبکہ راکٹ لائنچر پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی جنازہ نماز ادا کر دی گئی ۔ جنازہ نماز میں اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مقتولوں کی جنازہ نماز کے بعد ابائی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔ افسوس ناک واقعے میں 9افراد کی جنازے نماز ایک ہی وقت اٹھنے پر قیامت صغری کے مناظر ۔

جنازہ نماز کی بعد تمام افراد کی ابائے قبرستان میں تدفین کی گئی۔ سبزوئی برادری کے سردار تیغو خان تیغانی مقتول افراد کے جنازے نماز میں پہنچے میڈیا سے بات چیت کی سردار تیغو خان تیغانی نے کہا کہ ۔ اسی علاقے سندرانی اور ساوند قبائل میں چلنے والے خونی تنازع پر ائے روز راکٹ لانچر فائر ہوتے ہیں ۔ راکٹ لانچر مس ہونے کے بعد بچہ راکیٹ لانچر کا گولا اپنے گھر لے ایا ۔

سردار تیغو خان تیغانی نے کہا کہ جس کے باعث ہمارے قبیلے کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ سردار تیغو خان تیغانی نے بتایا کہ یہ لوگ بہت شریف ہیں ان لوگوں کے ساتھ قدرت نے جو کچھ کیا ۔ جب کہ 9افراد کی لاشیں ایک ساتھ اٹھنے پر اہل علاقہ میں قیامت صغری کے مناظر ۔زخمیوں میں01نیازاحمد ولدشاھ علی(25)سالہ,02:ایازاحمد ولدشاھ علی (22)سالہ 03:حنیفاں زوجہ ارصلاح(26)سالہ04:زبیرولدفیاض علی (04)سالہ کمسن05:رخسانہ بنت فیاض علی (02) سالہ کمسن06:قربان ولدغلام حسین (03)سالہ کمسن07:شھزادو ولدگل حسن (05) سالہ کمسن08:خدیجہ زوجہ عبداللہ(24)سالہ09:راشدولدغلام حسین (04)سالہ کمسن جانبحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سیبتایاجاتاہے ہے ھیڈمحررتھانہ علی شیراور گلزاراحمد کیمطابق بچے زمین۔

میں گرے ہوئے راکٹ لانچرر کو گھرلائے ایک بچے نے کدال سے ماراتو فائرہوگیازخمیوں میں فوتی دو بچوں کی ماں شائستہ زوجہ شاہ علی سمیت دو افراد زخمی ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر علائقے کو گھیرے میں لے لیا اسی حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی کشمورمیر روحیل احمد خان کھوسہ نے بتایا کہ بچوں کو زمین میں سے گولا ملا تھا جو گھر لے کے آئے تھے جہاں پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے 09افراد جانبحق ہوئے ہیں مزید تفتش شروع کر دی ہے اورپولیس نے علائقے کو گھیرے میں بھی لے لیا ہے ایسے واقعہ کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں پر میڈیکل کی سہولیات ناپید ہونے پرانہیں لاڑکانہ منتقل کیا گیاڈاکٹروں کو گھرون سے بلوایا گیا زخمیوں کو طبی امدادکے بعدریسکیو1122کے ذریعیلاڑکانہ منتقل کیاگیا مزیدذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فرانس سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں پی ایچ ڈی کرنے والے شھیدپروفیسرڈاکٹراجمل ساوندکے قتل کے بعدساوندسبزوئی تنازہ میں شروع ہونے والے جھگڑے میں دو دن قبل فائر کیاگیاراکٹ لانچرگولہ ساوندسندرانی برادری۔

میں جاری تنازعہ میں ایک دوسریپرفائرکیئیگئیگولوں میں سے ایک تھا دوسری جانب شام گئے تک کسی بھی جانبحق فردکی لاش اسپتال نہیں لائی گئی اور نہ ہی ایسے واقعہ کا مقدمہ درج ہوسکاعلائقہ میں سوگ اور خوف کا ماحول چھایا ہوا ہیدوسری جانب سے جانبحق ہونے والے 9 افراد کی نماز جناز ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سبزوئی قبیلے کے افراد سمیت علائقے کے معززین نے شرکت کی جنازے نماز کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی ایسے افسوسناک واقعہ پر علائقے میں سوگ کا ماحول پیدا ہوگیا۔