انٹرنیٹ پر خودکشی کے طریقے ڈھونڈنے والے کیخلاف انٹرپول الرٹ جاری

بدھ 27 ستمبر 2023 21:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) انٹرپول اطلاع پرممبئی پولیس نے گوگل پر خودکشی کا طریقہ ڈھونڈنے والے شخص کو زندگی کا خاتمہ کرنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گوگل پر خودکشی کا بہترین طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کی تو انٹرپول نے موبائل نمبر سمیت اس شخص کی اطلاع ممبئی پولیس کو دی جس نے لوکیشن کا پتا لگا کر راجستھان کے مضافاتی ضلع مالوانی سے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا اور خود کشی کرنے سے بچا لیا ۔

پولیس کے مطابق خود کشی کا طریقہ ڈھونڈنے والا شخص تنائو کا شکار تھا ،وہ ممبئی کی جیل میں قید ماں کی رہائی کو یقینی نہیں بنا پایا تھا، اس کی ماں دو سال قبل مجرمانہ مقدمے کے تحت گرفتار ہوئی تھی ۔