عراق میں شادی ہال میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 28 ستمبر 2023 01:50

قراقوش، عراق، 27 ستمبر(اے پی پی) : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ایک پرہجوم عراقی شادی ہال میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ انڈور آتش بازی ہے جس سے نکلنے والے شعلوں سے خوف و ہراس پھیلانے والی بھگدڑ مچ گئی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے عراقی خبر رساں ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ ابتدائی اعداد شمار کے مطابق آگ کے شعلوں، دم گھٹنے والے دھوئیں سے یا استقبالیہ ہال سے بھاگنے کی کوشش میں 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، صحت کے حکام نے ہمدانیہ میں شادی ہال میں آگ لگنے سے 100 ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمیوں کی گنتی کی ہے ، جیسا کہقراقوش شہر ہمدانیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :