آلودگی اور سموگ کے خاتمے میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:50

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فضائی آلودگی اور سموگ کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی ،محکمہ ماحولیات، محکمہ انڈسٹریز, زراعت، ہیلتھ، ایجوکیشن، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،بھٹہ خشت ایسوسی ایشن، بلدیاتی ادارے،شوگر انڈسٹریز، کاشتکارتنظیمیں،ٹریفک پولیس سمیت سول سوسائٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر محمد اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ریاست علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق چوہان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی سمیت ضلعی افسران بھی سیمینار میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سپیشل سموگ سکواڈز تشکیل دیا ہے جو تمام اضلاع میں انسداد سموگ کارروائیوں کو مانیٹر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور دیگر ذرائع کے خلاف بلا امتیاز کارروئیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اور قوانین متعارف کروائیں ہیں تاکہ آلودگی و سموگ کا باعث بننے والے ذرائع کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔