Live Updates

قائمقام صدر سرحد چیمبر اعجاز خان آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس

؂فواد اسحق سرحد چیمبر کیلئے بلا مقابلہ صدراور ثناء اللہ خان چیمبر کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر برائے سال 2023-24کیلئے منتخب

جمعرات 28 ستمبر 2023 18:25

Qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) فواد اسحق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے بلا مقابلہ صدراور ثناء اللہ خان چیمبر کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر برائے سال 2023-24کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔ اس امر کا اعلان گذشتہ ر وز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیاگیا ۔

اجلاس میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینٹر الیاس احمد بلور نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سابق صدور زاہد اللہ شنواری ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ حاجی محمد افضل ،ْ انجینئر مقصود انور پرویز ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ شیر باز بلور ،ْ سابق سینئر نائب صدور انجینئر سعد خان زاہد ،ْ عمران خان مہمند ،ْ سابق نائب صدور حاجی عبدالجلیل جان ،ْ عابد اللہ یوسفزئی ،ْ ایگزیکٹو ممبران جاوید اختر ،ْ پرویز خان خٹک ،ْ حاجی غلام حسین ،ْ ایس منہاج الدین ،ْ فرہاد اسفندیار ،ْ عفاف علی خان ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ ،ْ منور خورشید ،ْ کاشف امین ،ْ قراة العین اور ندیم رئوف ،ْ صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ فضل واحد نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر لال بادشاہ کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی نشست پرCo-option کے ذریعے ان کے بیٹے محمد اسماعیل کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے نو منتخب صدر فواد اسحق ،ْ سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان اور ایگزیکٹو ممبر محمد اسماعیل کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ فواد اسحق کی قیادت میں سرحد چیمبر کے دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے سرحد چیمبر کی ترقی ،ْ بہتری اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور چیمبر کی عزت کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ فواد اسحاق بے پنا صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی تجربات اور ان گنت صلاحیتوں کی بدولت کاروباری طبقہ کی مشکلات کا احسن طریقہ سے ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فواد اسحق ،ْ ثناء اللہ اور اعجاز خان آفریدی کے بہترین ٹیم ورک کے تحت سرحد چیمبر کو ترقی ،ْ خوشحالی اوربہتری کی طرف گامزن کرنے کے لئے پوری محنت ،ْ لگن اور جان فشائی سے تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔

بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے نو منتخب صدر فواد اسحق نے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ،ْ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ،ْ کور کمیٹی کے ممبران ،ْ سابق صدور ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو ان پر اعتماد کرنے پر دل کی عطاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا عہدہ کیا ہے کہ وہ انہیں اور بزنس کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔

فواد اسحق نے مزید کہا کہ ان پر قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک بہتر روابط اور تعاون سے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں حل کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ تاجروں اور صنعتکاروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر کے دروازے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔اس سے قبل بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے نو منتخب صدر فواد اسحق اور ایگزیکٹو ممبر محمد اسماعیل کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد بھی دی جبکہ نو منتخب سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان جو اس وقت غیر ملکی دورہ پرہیں انہیں بھی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں سرحد چیمبر کے سابق صدر اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین زاہداللہ شنواری نے سرحد چیمبر کے آئندہ سال کیلئے بجٹ پیش کی ۔ انہوں نے نو منتخب صدر فواد اسحاق ،ْ سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان اور ایگزیکٹو ممبر محمد اسماعیل کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ فواد اسحق اور ان کی کابینہ سرحد چیمبر کی ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور ذوالفقار علی خان ،ْ حاجی محمد افضل ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ انجینئر مقصود انور پرویز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے فواد اسحاق کو صدر ،ْ ثناء اللہ خان کو سینئر نائب صدراور محمد اسماعیل کو ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے آغاز میں سرحد چیمبر کے ایگزیکٹوممبر مرحوم لال بادشاہ اور سابق ایگزیکٹوممبر صابر صراف مرحوم اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات