جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 29 ستمبر 2023 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی بھر پور پیروی کے باعث جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ جمعہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم انوار الحق نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم سرکل گجرانوالہ نے ملزم کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے انوارلحق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل حمزہ اظہر نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ سب انسپکٹر ذیشان یوسف نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروایا۔

متعلقہ عنوان :