گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ

منگل 14 اکتوبر 2025 11:51

گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کا اندرونی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جون 2025 میں قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی 25 ہزار 9 ارب روپیرہی، اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی سالانہ 7 ہزار 997 ارب روپیتک ریکارڈکی گئی، صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کیدوران 800 ارب روپیسیزیادہ اضافہ ہوا، جون2024 میں قرضوں پر سالانہ سود 7 ہزار 164 ارب روپے تھا، جون2023 میں سود کی ادائیگی 4 ہزار 936 ارب روپے تھی، جون2021 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کاسالانہ حجم 2524 ارب روپے تھا، ملک کے اندرونی قرضوں کا بوجھ سال بہ سال بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :