معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کا 125 یوم پیدائش یکم اکتوبر اتوار کو منایا جائے گا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 19:49

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کا125یوم پیدائش یکم اکتوبر اتوار کو منایا جائے گا۔اس موقع پر ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پطرس بخاری یکم اکتوبر1898ء کو پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔وہ بیک وقت صحافی، ادیب، مصنف، مزاح نگار اور ممتاز شاعر بھی تھے وہ پاکستان کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کے سپیچ رائٹر بھی رہے۔ان کی مشہور تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہیں انہوں نے امریکی جامعات میں انگلش پڑھائی وہیں وفات پائی اور دفن ہوئے۔