لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:25

لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

(جاری ہے)

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔۔