
پاکستان کوئی بیرونی دباو قبول نہیں کرے گا، ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، خواجہ آصف
ڈرون حملوں کو انٹرسیپٹ اس لئے نہیں کیا گیا تاکہ ہماری لوکیشنز ٹریس نہ ہوں، قوم مطمئن رہے ہم جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں، وزیر دفاع کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
فیصل علوی
جمعہ 9 مئی 2025
14:45

(جاری ہے)
دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔
ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی۔ انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے۔ بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ سب جگہ ہمیں مار پڑ رہی ہے۔بھارتی میڈیا اس وقت جھوٹ سے بھرا ہوا ہے جس طرح جارحیت کے بعد بھارت کو ذلت کا عالمی سطح پر سامنا ہے۔ اب وہ اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سچائی بتانے سے گریز کررہے ہیں کہ ہمیں ہر جگہ پر مار ہی پڑ رہی ہے۔پاک فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور سرحد پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔اب بھی جوابی کارروائی رات دن جاری ہے، اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں، پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دوست ملک کھل کرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ بھارت کے قریب ترین حلیف بھی اس کاساتھ نہیں دے رہے ہیں۔پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کررہی ہیں۔ پاکستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہئے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے۔ انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی اس وقت بھی جاری ہے، ہم اس قت دنیا کے تمام ضروری ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خلیجی ممالک کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ نائب وزیراعظم کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے۔مدارس اور اس کے طلبہ ہماری ثانوی دفاعی لائن ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.