پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز سے غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات طلب

فارن ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی

منگل 3 اکتوبر 2023 22:42

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) قومی ایپکس کمیٹی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزسے غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ،غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائیگی اوران کوسفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایاجائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کو رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کی معاونت کرنا جرم ہے، فارن ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :