ملک میں کپاس کی پیداوار 50 لاکھ بیلزسے تجاوز کرگئی

سالانہ بنیاد پر کاٹن کی پیداوار میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 4 اکتوبر 2023 12:15

ملک میں کپاس کی پیداوار 50 لاکھ بیلزسے تجاوز کرگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) ملک میں کپاس کی پیداوار 50لاکھ بیلز سے تجاوز کرگئی ،سالانہ بنیاد پر کاٹن کی پیداوار میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق صوبہ سندھ میں 113فیصد اضافہ ہوا ہے اورپیداوار 30لاکھ بیلز رہی۔ پنجاب میں کاٹن کی پیداوار 34فیصد اضافے کے ساتھ 21لاکھ گانٹھیں رہی۔ گزشتہ سال کپاس کی پیداوار میں 34فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال کپاس کی پیداوار تخمینے سے زیادہ رہنا ایک سنگ میل ہے۔

متعلقہ عنوان :