
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
بدھ 4 اکتوبر 2023 13:08
(جاری ہے)
دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو جدید ترین تنصیبات، تحقیق و ترویج کے لئے مختص مراکز اور نئی ابھرتی ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے لیے وقف اسکے جدید مراکز سے روشناس کروایا گیا۔
ایئر چیف نے معزز مہمان کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے جدید ترین ڈیزائن اور تحقیق و ترقی کے ماحول کے ذریعے دنیا کے اعلی ترین ایرو اسپیس، سائبر اور کمپیوٹنگ کلسٹرز میں سے ایک بننے کے اپنے وژن کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت پاکستان کی سرپرستی اور تعاون کی بدولت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک جامع منصوبہ بندی، مربوط کاوشوں اور باہمی تعاون کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں ترقی کے آسمان کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو انکے ہر ممکن تعاون اور اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کیا جسکی بدولت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تصور کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانا ممکن ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو قومی و تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا جس سے ملک کے لیئے کثیر الجہتی فوائد کا حصول ممکن ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو متحرک کرنے اور قومی خود انحصاری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ریکارڈ وقت میں اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر پاک فضائیہ اور اس کے ہنرمند اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ایئر چیف کی متحرک قیادت کی بھی تعریف کی جنکے پختہ عزم اور انتھک کاوشوں سے اس منصوبے کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کے حصول کی خاطر تعلیم و تربیت، صنعت اور مسلح افواج کے باہمی تعاون میں ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس منصوبے کے ذریعے جدت کا حصول، ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ملکی سطح پر ایرواسپیس سے متعلقہ صلاحیتوں میں ترقی کے لیئے سہولیات کی فراہی ممکن بنائی جا سکے گی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ پاکستان کی ایرو اسپیس، سائبر اور کمپیوٹنگ ڈومینز میں اعلی کارکردگی کے حصول کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اور تکنیکی جدت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.