سابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 16:17

سابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2023ء) سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک طاقتور اور اہم حصہ ہے جس کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہو جبکہ ان کی زیر نگرانی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ سابق وزیراعظم نے پاک بحریہ اور ملک کے لئے خدمات پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔