اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

منگل 10 اکتوبر 2023 22:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2023ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ ایران حماس کے اسرائیل پر حملے میں ملوث نہیں تھا لیکن ہم صیہونی حکومت پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابلِ تلافی شکست ہے، جس کا ذمے دار اسرائیل خود ہے ۔ انہوں نے حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے اچانک حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :