شاہدہ منی کے نئے گانے ’’ چٹا چولا ‘‘ نے پسندیدگی کے ریکارڈ توڑ دئیے

سوشل میڈیا پر ریلیز کئے گئے گانے کو 10لاکھ سے زیادہ افراد سن چکے ہیں

بدھ 11 اکتوبر 2023 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2023ء) میلوڈی کوئین شاہدہ منی کے نئے گانے ’’ چٹا چولا ‘‘ نے پسندیدگی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، سوشل میڈیا پر ریلیز کئے گئے اس گانے کو 10لاکھ سے زیادہ افراد سن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میر اماننا ہے کہ اداکار ہو یا گلوکار اسے ورسٹائل ہونا چاہیے ،جب آپ گلوکاری کے میدان میں ہیں تو آپ کو ہر طرح کی موسیقی کے رموز سے آگاہی ہونی چاہیے اور اسے گانا بھی چاہیے ۔’’ چٹا چولا ‘‘ تین ماہ قبل ریلیز کیا گیا ہے اور اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مجھے دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔