یکہ غنڈ میں پیپلز پارٹی کا کامیاب و تاریخی خواتین ورکر کنونشن کا انعقاد

منگل 17 اکتوبر 2023 19:35

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2023ء) تحصیل یکہ غنڈ میں پیپلز پارٹی کا کامیاب اور تاریخی خواتین ورکر کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں ضلع مہمند کے خواتین بھرپور شرکت کی اور پشاور ڈیویزن خواتین ونگ کا صدر شہناز اور پیپلز پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی سینئرنائب صدر جندون مہمان خصوصی تھیں شہناز اور جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک قبائلی ضلع میں کنونشن میں میں اتنی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی آیندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی آخر میں پاکستان پیلز پارٹی ضلع مہمند کا جنرل سیکریٹری و این اے 26 کا امیدوار وحید مومند نے مہمانان خصوصی اور اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور بینظیر اِنکم سپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واحد یہی پروگام ہے کہ جس سے غریب عوام کا فایدہ پہنچ رہا ہے اور کافی تعداد میں غریب عوام بی آئی ایس پی سے مستفید ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی ۔