پاک ملائشیا مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ، دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا

منگل 24 اکتوبر 2023 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2023ء) پاک ملائشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا، مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک ملائیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں 9 سے 22 اکتوبر تک ملائشیا میں جاری رہیں۔ یہ مشقیں دو مراحل پر مشتمل تھی، ان مراحل میں تربیتی اور فیلڈ ٹرینگ مشقیں شامل تھیں، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو بہت فائدہ ہوا، مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :