افغانستان ، بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق ، 2 زخمی

پیر 30 اکتوبر 2023 13:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) افغانستان کے صوبے بادغیس میں بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جس منی بس بادغیس سے صوبہ ہرات جا رہی تھی کہ ضلع کماری پر کھائی میں جا گری جس سے 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ، متاثرین میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔