شرمیلا فاروقی ایک بارپھرمغربی تہوارہیلووین کے موقع پرجوکربن گئیں، تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے انہیں رواں برس ہیلووین نہیں منانا چاہیے تھا،صارفین کا اظہار ناراضی

پیر 30 اکتوبر 2023 14:42

شرمیلا فاروقی ایک بارپھرمغربی تہوارہیلووین کے موقع پرجوکربن گئیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ایک بار پھر مغربی تہوار ہیلووین کے موقع پر جوکر بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سیاسی رہنما نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہارلے کوئن سے متاثر جوکر کا روپ اپنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ہیلووین کے موقع پر بھوت بن کر چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جس میں وہ سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کرکے شیطانی جوکر کا میک اوور کئے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ احمق جوکر کا روپ دھارنے کی ہمت ہی ۔شرمیلا فاروقی نے مزید لکھاکہ شاید میں مضحکہ خیز لگ رہی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے الگ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے منفرد میک اپ کی تعریف کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ صنوبر یاسر کی محنت کو بھی خوب سراہا ہے۔پی پی رہنما کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے روپ کی تعریف ہو رہی ہے وہیں صارفین ان سے ناراضی کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے انہیں رواں برس ہیلووین نہیں منانا چاہیے تھا۔خیال رہے کہ اداکاری کی خواہش رکھنے والی سیاسی رہنما اس سے قبل 2020 میں بھی ہیلووین کے موقع پر بھوت کے روپ میں نظر آئی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ حال ہی میں ایک فیشن ڈیزائنر کے لیے ماڈلنگ کرتی بھی دکھائی دیں۔واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں اکتوبر کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک روپ دھار کر اور عجیب و غریب ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔