جسٹس عرفان سعادت کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس (کل) ہوگا

منگل 31 اکتوبر 2023 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد (کل)بدھیکم نومبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

فل کورٹ ریفرنس چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں ہو گا۔فل کورٹ ریفرنس میں کراچی میں موجود تمام ججز، بار کے رہنما اور سنیئر وکلا شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔