پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا ہیلووین لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

منگل 31 اکتوبر 2023 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا ہیلووین لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو ہیلووین کا تہوار منایا گیااس تہوار کیلئے لوگ خود کو مغربی کلچر کے تحت بھوتوں، چڑیلوں، انسانی روحوں، ڈھانچوں اوردیگر خوف ناک کرداروں جیسے روپ میں دھارتے ہیں اس موقع پر گھروں کو بھی سجایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اس ہیلووین بھی پیچھے نہ رہیں اور اس تہوار کو منانے کیلئیجوکر انداز اپنالیا ،جس کی تصاویر شرمیلا نے انسٹاگرام ایپ پر بھی شیئر کی ہیں۔ شیئر کی گئی تصویروں میں شرمیلا کو گرے اور بلیک کلر کے جوکر سوٹ میں لال رنگ کے مصنوعی دھاگوں کے ساتھ خوفناک دو پونیاں باندھے دیکھا جاسکتے ہیں، دوسری جانب شرمیلا کا سیاہ کنٹراسٹ کے کیا گیا میک اپ بھی ان کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کافی ہے۔شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں شرمیلا نے لکھا کہ کیا آپ بھی بیوقوف جوکر بننے کی ہمت کرسکتے ہیں اس روپ میں بہت مزاحیہ لگ رہی ہوں لیکن میرا ارادہ ڈرانے کا ہے۔