پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے رمیش کمار نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیدیا

منگل 31 اکتوبر 2023 21:45

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے رمیش کمار نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) سندھ میں جوڑ توڑ کی سیاست جاری، تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رمیش کمار اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے ہونے لگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رمیش کمار نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا، 13 نومبر کو مٹھی جلسہ میں رمیش کمار کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی سابق ایم این اے نزہت پٹھان کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔