کراچی، گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار، 2500پیکٹس سمگل شدہ سفینہ گٹکا ، 65 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد

بدھ 1 نومبر 2023 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) منگھوپیر پولیس نے مختلف کارروائیاںکرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا ماوابرآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے مائی گاڑی چوکی کے قریب خالی پلاٹ سے لاکھوں روپے مالیت کا 2500پیکٹس اسمگل شدہ سفینہ گٹکا برآمد کرلیاجبکہ دوسری کارروائی میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے 2موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 65 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیاگیا ۔گرفتار ملزمان میں محمد ایوب ولد محمد حنیف اور ضیا الرحمان ولد علاالدین شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :