ملتان میں ڈینگی کے 17 کیس رپورٹ

جمعہ 3 نومبر 2023 15:04

ملتان میں ڈینگی کے  17 کیس رپورٹ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2023ء) ملتان میں ڈینگی کے 17 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 148مریض زیرعلاج ہیں،جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 169 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9ہزار862 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :