ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نظریہ پاکستان کے خالق ہیں ،طارق حسن

جمعرات 9 نومبر 2023 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نظریہ پاکستان کے خالق ہیں نے انہوں نے تصور پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں اور قاد اعظم محمد علی جناح کو علیحدہ مملکت کے قیام پر راضی کیا۔ انکی گراں قدر قربانیوں خدمات اور عظمت پر خراج تحسین پیشں کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو خود اعتمادی کے جذبے سے شرشار کیا اور بر صغیر کے نوجوانوں کو مسلمانوں کے تابناک مستقبل کیلے تیار کیا۔

اس موقع پر صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے مسلمانوں کو علم و تحقیق، بیداری اور نیا جوش و ولولہ پیدا کیا جسکے باعث ہمیں پاکستان کا قیام ہوا اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سوچ فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ(ق)سندھ کے سینر ناب صدر نعمت خان خلجی۔ سراینیاز خاصخیلی۔شاہد عباسی۔ نعیم خان۔ عبد القیوم خان۔ کراچی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر اقبال. سلیم قادری۔ عابد خاناور دیگر نے بھی خطاب کیا۔