پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پرآگیا

ہفتہ 11 نومبر 2023 17:57

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پرآگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ہفتہ کو تیسرے نمبر پر رہا اور شہر کا فضائی معیار انتہائی آلودہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سے کراچی تیسرا نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودگی کے زراعت 168 پرٹیکیولیٹ میٹر رہا۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔ماہرین نے ماسک لازمی استعمال کرنے، پانی ابال کر پینے، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔