پاکستان کپ کا چھٹا راؤنڈ،فاٹا اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی ،عبدالفصیح کی شاندار سنچری
ہفتہ 11 نومبر 2023 21:14
(جاری ہے)
خوشدل شاہ اور شاہد عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فاٹا نے 44.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
سلمان خان جونیئر نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سی66 رنز اسکور کیے۔سرور آفریدی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اعزاز خان نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کی جیت ممکن بنادی۔خرم شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن نے لاہور بلوز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔راولپنڈی نے نے ٹاس جیت کر لاہور بلوز کو بیٹنگ دی جس نے 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر256 رنز اسکور کیے۔ حسین طلعت نے 67 گیندوں پر آؤٹ ہوئے بٴْغیر 69 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمرصدیق نے چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ کاشف علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں راولپنڈی ریجن نے 44.1 اوورز میں سات وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔پنڈی کی اننگز کی خاص بات عبدالفصیح کی سنچری تھی انہوں نے 106گیندوں پر114 رنز اسکور کیے جس میں 9 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔عمیر مسعود نے 44 رنز اسکور کیے جس کے بعد رضا المصطفی اور جہانداد خان نے بالترتیب37 ناٹ آؤٹ اور24 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔عمید آصف نے تین وکٹیں 47 رنز دے کر حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم بطور کپتان 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے قائد بن گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا، ایلینا ریباکینا،میڈیسن کیز اور ایلیس مرٹینز نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی
-
نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
-
میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 6جون سے امریکا میں شروع ہوگا
-
ابراراحمد کا پہلی بارامریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ طے
-
شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرلی
-
نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہے، ہاردیک پانڈیا پرانا انٹرویو وائرل
-
بھارتی اوربنگلادیشی کپتان نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متاثر
-
چوتھا ٹی20،انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز میں دوصفر سے کامیابی حاصل کرلی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے لندن سے ڈیلاس امریکہ کیلئے روانہ ہوگی
-
ناقص کارکردگی ، اعظم خان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھنے لگے
-
رمیز راجہ پاکستانی ٹیم کے ’سٹرائیک ریٹ فوبیا‘ سے ناخوش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.