اے این پی پختونخوا ایپلٹ بورڈ کا این اے 7 لوئر دیر کے امیدوار کی تبدیلی کا اعلان

اتوار 12 نومبر 2023 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے ایپلٹ بورڈ نے لوئر دیر کے حلقہ این اے 7 کا امیدوار تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایپلٹ بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں زاہد خان این اے 7 (لوئر دیر) سے اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی ایپلٹ بورڈ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور رکن ڈاکٹر محمد سلیم خان کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے بھی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔