پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز کا انکشاف، ایک شخص جاں بحق

انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلن یکا انکشاف ہوا ہے،ڈاکٹر نسیم اختر

پیر 13 نومبر 2023 17:37

پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز کا انکشاف، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پمز ہسپتال کے انفیکشن ڈزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیس سامنے آئے ہیں، اس بیماری سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرا صحتیاب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرنسیم اختر نے بتایا کہ ہسٹو پلازموسس کے متعلق خیال تھا کہ یہ بیماری پاکستان میں نہیں پائی جاتی، 2 مریضوں کی جانچ کرکے اس مرض کا پتا چلایا گیا، اب تک پاکستان کے کسی اورخطے سے ہسٹو پلازموسس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ پمز میں یورینری ہسٹوپلازما اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولت دی جائے، پمزہسپتال میں دیگر جدید ٹیسٹ اور اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل ادویات بھی دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :