صوبے بھر میں 139نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پیر 13 نومبر 2023 22:07

صوبے بھر میں 139نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2023ء) گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 139نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 69،راولپنڈی میں 14،ملتان میں 9،گوجرانوالہ میں 23،فیصل آباد میں 15،نارووال میں 2جبکہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 119 مریض زیر علاج ہیں۔