
گورنر پنجاب ،وزیر صحت کی زیر قیادت ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی ریلی ،تقریب کا انعقاد
پاکستان میں ذیابیطس کا ڈیزیز برڈن بہت حد تک بڑھ چکا ہے،ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا‘بلیغ الرحمن کا خطاب عوام میں ذیابیطس بارے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں ساڑھے پانچ لاکھ ڈائیلسز مشینیں درکار ہیں ‘جاوید اکرم
منگل 14 نومبر 2023 17:23

(جاری ہے)
آگاہی تقریب کے دوران دو سو سے زائد شرکاء کے شوگر ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات فراہم کی گئیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ ذیابیطس کو ام الامراض کہا جاتا ہے۔پاکستان میں ذیابیطس کا ڈیزیز برڈن بہت حد تک بڑھ چکا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ ذیابیطس پر قابو نہ پانے کی وجہ سے بینائی اور گردے متاثر ہو جاتے ہیں۔ ذیابیطس سے بچنے کیلئے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ذیابیطس کے خلاف جنگ میں ہمارے کمانڈر ان چیف ہیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی قیادت میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور پاکستان سوسائٹی آف انڈوکرونولوجی ذیابیطس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ عوام میں ذیابیطس بارے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان میں ساڑھے پانچ لاکھ ڈائیلسز مشینیں درکار ہیں جبکہ اس وقت پاکستان میں صرف پچاسی ہزار ڈائیلسز مشینیں موجود ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ثابت ہو رہا ہے۔ اللہ پاک نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمة للعالمین بنا کر بھیجا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہتر کسی کا لائف سٹائل نہیں ہو سکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ بچے موبائلز پر نہیں گراؤنڈ میں جا کر گیمز کھیلیں۔ بچوں کو فاسٹ فوڈ سے بچانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.