چارسدہ، شبقدر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری، 13 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 15 نومبر 2023 13:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2023ء) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری جبکہ 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شبقدر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شبقدر کے حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا. آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں کیا گیا۔

آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ،لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران پیر قلعہ، رشکئی، میاں کلے، شنے غنڈے اور دلہ زاک سمیت دیگر مقامات پر شرپسند عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارے گئے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری گرفتار جبکہ 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا.وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے زریعے 11 گاڑیوں اور 9 افراد کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :